Live Updates

مسلم لیگ ن نے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولاطے کرلیا

لوٹوں کوسبق سکھانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی،پارٹی سے وفاداروں کو ہی صرف ٹکٹ ملے گا، پارٹی چھوڑنے والوں کیخلاف مضبوط امیدوار کھڑے کیے جائیں گے،پنجاب میں زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کی جائے گی۔قائد ن لیگ نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 مئی 2018 18:44

مسلم لیگ ن نے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولاطے کرلیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات میں جانے کیلئے بھرپور حکمت تیار کرلی ہے۔ ن لیگ نے آئندہ انتخابی میدان میں اترنے کیلئے حکمت عملی نوازشریف کے زیرصدارت اجلاس میں طے کی گئی۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید ، وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں سمیت مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی چھوڑنے والوں کیخلاف مضبوط امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں ن لیگ نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولاطے کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ الیکشن کیلئے صرف پارٹی قیادت سے وفاداروں کو ہی ٹکٹ ملے گا۔

نوازشریف نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کیخلاف مضبوط امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔جبکہ حکمت عملی کے تحت پنجاب میں زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لوٹوں کوسبق سکھانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔واضح رہے مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات قریب آتے ہیں انتخابی حکمت بھی بنالی ہے۔ ایک طرف قائد ن لیگ نوازشریف نے بھرپور انداز میں اپنی نااہلی کیخلاف عوامی رابطہ مہم شروع کررکھی ہے جس کواب انتخابی مہم بھی کہا جارہا ہے۔

اس انتخابی مہم کیلئے مسلم لیگ ن نے انتخابی نعرہ ووٹ کو عزت دو رکھا ہو اہے۔نوازشریف عوام کو انتخابی جلسوں میں بھرپور انداز میں اپنا بیانیہ پیش کررہے ہیں۔ نوازشریف ایک طرف اپنے اپنی حکومت کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کے خاتمے ،موٹرویزبنانے اور سی پیک لانے سمیت ملک کوخوشحال بنانے کے کریڈٹ سے عوام کوآگاہ کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب اپنے مخالفین کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

نوازشریف عوام سے انتخابی جلسوں میں عہد بھی لیتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو اور آئندہ الیکشن میں ن لیگ کو اتنے ووٹ دو کہ نااہلی کے فیصلے کو مضبوط پارلیمنٹ اٹھا کرباہر پھینک دے۔تاہم آج نواز شریف نے پارٹی اجلاس میں اسی بیانیئے کودہراتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں ن لیگ کا نعرہ ووٹ کو عزت دو ہوگا۔دوسری جانب قائد ن لیگ اور پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پرپارٹی کی منشور کمیٹی نے بھی اپنا کام شروع کردیا ہے۔ن لیگ آئندہ دنوں میں پارٹی کا منشور بھی پیش کرے گی۔جس کے بعد پارٹی منشور کو انتخابی مہم کے دوران اجاگر کیا جائے گا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات