ْ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اٹھائیس مئی کو چار روزہ دورے پر پشاور آئیں گے

ہفتہ 26 مئی 2018 18:32

ْ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اٹھائیس مئی کو چار روزہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اٹھائیس مئی کو چار روزہ دورے پر پشاور آئیں گے،بلاول افطار پارٹیز میں شرکت اور کنونشنز سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد اورایم پی اے نگہت اورکزئی نے پشاور پریس کلب میں مشترکہ نیوزکانفرنس میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری چار روزہ دورے میں پہلے روز کرامت اللہ چغرمٹی کی رہائش گاہ پرافطارپارٹی میں شریک ہوں گے،جس کے بعد مردان اورصوابی میں ورکرکنونشنز اورافطار پارٹیوں میں شرکت کرینگے،انتیس مئی کو پشاورہائیکورٹ بارکونسل اور شام کو مردان جائیں گے جبکہ تیس مئی کو پشاور میں ظاہرعلی شاہ کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی میں شامل ہونگے،سینیٹر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پولیس لائن میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائیں گے،چیئرمین پیپلز پارٹی اکتیس مئی کو صحافیوں سے ملاقات شام کو صوابی کا دورہ کرینگے،ایم پی اے نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام بل پرمسلم لیگ ن اورپی پی پی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،فاٹا انضمام بل کی توثیق کے لئے اسپیکرکے پی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی۔