خیبر پختونخواء حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر متفق ہو گئے

نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا باضابطہ اعلان (کل )کئے جانے کاامکان

ہفتہ 26 مئی 2018 18:32

خیبر پختونخواء حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر متفق ہو ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر میں نگران وزیر اعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام پراتفاق طے پاگیا ،نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا ،منظور آفریدی سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی اور پشاور زلمی کے جاوید آفریدی کے چچا ہیں ۔زرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے لیے منظورآفریدی کے نام پر اتفاق طے پاگیا ،صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کے نام کا باضابطہ اعلان آج کئے جانے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخواء حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر متفق ہو گئے۔ خیبر ایجنسی باڑہ کے منظور آفریدی کو نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے مضطبوط امیدوار قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

تاریخ میں پہلی بار کسی صوبے کی وزیر اعلیٰ کو قبائلی خطے سے نامزد کیا گیا ہے ،تحصیل باڑہ میں ان کی نامزدگی پرجشن کا سا سماں ہے۔ نوجوانوں اور کاروباری حلقوں نے منظور آفریدی کی نامزدگی پر عنقریب جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منظور آفریدی کے چچا زاد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو اس سے قبل آفر کی گئی تھی مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر انہوں نے نگراں وزیر اعلیٰ بننے سے انکار کیا جبکہ اس کے بعد اپوزیشن اور صوبائی حکومت منظور آفریدی کے نام پر متفق ہو گئے ہیں۔ ممکنہ نگراں وزیر اعلیٰ منظور آفریدی کے بارے میں بتایا جا تا ہیں کہ وجمعیت العلماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی دوست اور پارٹی کے مضبوطی حامی بھی رہے ہیں۔

وہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ آفریدی قبائل کے قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھتا ہے جوکہ نوجوان صلاحیتوں کے مالک اور کاروباری شخصیت کے نام سے جانا جاتا ہے۔منظور آفریدی خیبر ایجنسی تحصیل باڑہ کے علاقہ سپاہ سپین قبر میں پیدا ہوئے جبکہ ابتدائی تعلیم باڑہ اور پشاور میں حاصل کرنے کے بعد سنگاپور سے بزنس سٹڈیز میں ڈگری حاصل کی ہے،اس کے والد حاجی نواب آفریدی اور بھائی سنیٹر حاجی ایوب آفریدی نے بھی کاروباری لحاظ سے شہرت حاصل کی ہے جبکہ سابق پارلیمنٹرین حاجی محمد شاہ آفریدی ان کے چچا ہے۔