پاکستان ائیرلائن میں ملازم 98قومی کھلاڑیوں کی تنخواہیں روک لی گئیں

ہفتہ 26 مئی 2018 18:32

پاکستان ائیرلائن میں ملازم 98قومی کھلاڑیوں کی تنخواہیں روک لی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان ائیرلائن میں ملازم قومی کھلاڑیوں کی تنخواہیں روک لی گئیں۔پی آئی اے میں ملازم شعبہ کھیل سے تعلق رکھنے والے 98ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ ماہ سے روک لی گئی ہیں اور کھلاڑیوں کو تاحال اپریل کی تنخواہیں بھی جاری نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

جو کھلاڑی عتاب کا شکار ہیں ان میں دنیائے کرکٹ کے سابق مایہ ناز آل رائونڈر وسیم اکرم، سابق وکٹ کیپر معین خان، قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان سرفراز احمد، انور علی، فیصل اقبال، عظیم حفیظ اوراعزاز چیمہ سمیت دیگر معروف کرکٹرز شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی مالی پریشانی کا شکار ہیں جس میں قومی ہاکی ٹیم کے عرفان، زبیر، شفقت رسول اورعمران بٹ، اولمپین شاہد علی خان، قمر ابراہیم اور محمد عثمان شامل ہیں۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں حاضری کا کارڈ پنچ نہ کرنے پر روکی گئی ہیں۔ دوسری جانب کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہ کیلئے ہیڈ آفس آکر حاضری کی شرط ہٹائی جائے۔