وزیراعلیٰ شہبازشریف کا لیاقت پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ہفتہ 26 مئی 2018 18:32

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا لیاقت پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لیاقت پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔