وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ میں توسیعی منصوبے سی ٹی سکین مشین ، ہیپا ٹائٹس فلٹر کلینک اور ٹراما سنٹر کا افتتاح کر دیا
ایمرجنسی ، اوپی ڈی ، آپریشن تھیٹراو ردیگر وارڈز کا دورہ، کروڑوںروپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے تعمیر نو کے میگا پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ میں طبی سہولتوں اور وارڈز کا معیار کسی اعلیٰ ہسپتال سے کم نہیںہے،شہباز شریف کا ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولتوں پر مریضوں سے استفسار، مریضوں کا طبی سہولتوں کی دستیابی پر اظہار اطمینان شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں، وزیراعلیٰ کی منصوبوں کے افتتاح کے بعد گفتگو
ہفتہ 26 مئی 2018 18:32
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کی اور ان سے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا کہ آپ کو علاج میں کسی دقت کا تو سامنا نہیں تو وزیر اعلی کے سوال کے جواب میں مریضوں نے کہا کہ آپ نے ہمارا ہسپتال بنا کر دل جیت لئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے وارڈ ز میں داخل مریضوں کی عیادت کی ، ان سے حال احوال دریافت کیا اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے ایک معمر مریض سے سرائیکی میں گفتگو کی ’’جناب ول ہی وے ‘‘ جس پر مریض نے خوشدلی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں سائیں۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں سی ٹی سکین سیکشن کا دورہ کیا اور جدید ترین مشین دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا ہیلتھ کلچر بدل گیا ، اب مظفر گڑھ والوں کو سی ٹی سکین ٹیسٹ کیلئے ملتان نہیں جانا پڑے گا۔ سی ٹی سکین ٹیسٹ کی فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی ، 24 گھنٹے عملہ اور مشین میسر ہو گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے نے 11 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جدید ترین ٹراما سنٹر کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظفر گڑھ میں ٹراماسنٹر وقت کی ضرورت ہے ، لاکھوں شہری مستفید ہو سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ٹراما سنٹر میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی موجودگی اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ ضلعی ہسپتال مظفر گڑھ کے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک بھی گئے اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک عوام کیلئے مسلم لیگ (ن) کا تحفہ ہے۔ فلٹر کلینک میں موجود مریض پی کے ایل آئی لاہور سے طبی مشاورت لے سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عام آدمی کو علاج معالجہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ضلعی ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور صوبے کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں جدید ترین سی ٹی سکین مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔ ضلعی ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ پتھالوجی لیبز بھی بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے جو ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.