پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئےالاؤنس کا اعلان کردیا

سرکاری ملازمین کو5 مہینے کی بنیادی تنخواہ کا50 فیصد الاؤنس دیا جائےگا،محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 مئی 2018 18:16

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئےالاؤنس کا اعلان کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی 2018ء) : پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے الاؤنس کا اعلان کردیا ہے،سرکاری ملازمین کو 5مہینے کی بنیادی تنخواہ کا 50فیصد الاؤنس دیا جائے گا،محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے بھی ملازمین کو الاؤنس دینے کا اعلان کردیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سرکاری ملازمین کو 5مہینے کی بنیادی تنخواہ کا 50فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین بنیادی تنخواہ کا نصف حصہ بطور الاؤنس دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک سے 22گریڈ تک کے تمام افسران اور ملازمین کو الائنس دیا جائے گا۔نصف بنیادی تنخواہ پرالاؤنس دینے کااطلاق سول سیکرٹریٹ ، گورنرہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین پر ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کو الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی مدت مئی میں پوری کررہی ہیں۔ وفاقی حکومت 31مئی کو اپنی مدت پوری کرکے تحلیل کردی جائے گی۔ جس کے باعث گزشتہ روز وفاقی حکومت نے وفاقی محکموں کے ملازمین کے لیے 3 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ملازمین کا اضافی تنخواہیں دینے کی منظوری دی۔ تمام وفاقی ملازمین کے لیے تین تنخواہوں کا اعلان خصوصی کارکردگی کے نام پرکیا گیا۔

بونس تنخواہ دینے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے جاری کیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیاکہ وفاقی ملازمین کو دیا جانے والا بونس ان کی بنیادی تنخواہ کے مساوی ہو گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق بونس تنخواہ کا اطلاق صرف وفاق کے سرکاری ملازمین پرہو گا۔