مسلم لیگ (ن )کا ایجنڈاپاکستان کوترقی سے ہمکنار کرنا ہے ، ہم اپنی 5سالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر2018کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،فاٹا کوکے پی کے کا حصہ بنانے میں میاں محمد نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے، وفاقی وزیر امور شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 26 مئی 2018 18:19

مسلم لیگ (ن )کا ایجنڈاپاکستان کوترقی سے ہمکنار کرنا ہے ، ہم اپنی 5سالہ ..
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہمسلم لیگ (ن )کا ایجنڈاپاکستان کوترقی سے ہمکنار کرنا ہے ، ہم اپنی 5سالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر2018کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،فاٹا کوکے پی کے کا حصہ بنانے میں میاں محمد نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے،انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنی رہائش گاہ پر ’’ اے پی پی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ جب آئینی ترمیم ہوجائے تو پھر اس میں تبدیلی پارلیمنٹ ہی کے ذریعے کی جا سکتی ہیں وہ کسی دوسرے ادارے کے بس کی بات نہیں جو نیشنل اسمبلی یا سینٹ میں بل پاس کرائے تو اسے کوئی ادارہ واپس نہیں کروا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹاکو کے پی کے میںضم کرانے کا کام میاں محمد نواز شریف نے شروع کیا اور یہ روز اول سے نواز شریف کے ایجنڈے میں شامل تھا کہ اسے کے پی کے کا حصہ بنائیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ5سالوں میں جو بھی قومی ایشوز آئے اس میں افہام و تفہیم سے کام لیا گیا کوئی بل ایسا نہیں جو پاس نہ ہو سکا ہو، تمام بل ہم نے ملکی اور عوامی مفاد میں پاس کیے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کا جمہوری سسٹم آہستہ آہستہ اپنے منزل کی طرف رواں دواں ہے اور آئندہ چند سالوں میں اس ملک میں مکمل طور پر جمہوریت آئے گی ۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اس سے زیادہ اچھا کیا ہو سکتا ہے کہ چئر مین سینٹ پی پی پی کے ہوں اور وزراء مسلم لیگ کے ، لیکن بڑے افہام و تفہیم سے کارروائی چلتی رہی کبھی کوئی ہم نے یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ وزراء ہمارے ہیں اور نہ ہی چئرمین سینٹ نے کبھی یہ احساس ہونے دیا کہ وہ سینٹ کے چئرمین ہیں ایک اچھے روایت کی طرف چلتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی چیز ایسے نہیں جو دیوار کے پیچھے ہو یہ بالکل سب کچھ عیاں ہے کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں محمد نواز شریف کا اہم کرادا کیا تھا پاکستان میں 11ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں ڈالی گئی 2700کلو میٹر موٹر وے کی تعمیر کی گئی سی پیک کا منصوبہ قابل ذکر منصوبے ہیں پاکستان کو ترقی کی طرف لیکر جانا ہے تو دن رات کام کرنا ہو گا۔