Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن سے ملاقات

نگران وزیراعلی کے لیے اپنی جماعت کی جانب سے باضابطہ طورپرسابق چیف سیکریٹری سندھ فضل الرحمن اور جسٹس امیر ہانی مسلم کے نام پیش

ہفتہ 26 مئی 2018 18:18

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن سے ملاقات کرکے سندھ میں نگران وزیراعلی کے لیے اپنی جماعت کی جانب سے باضابطہ طورپرسابق چیف سیکریٹری سندھ فضل الرحمن اور جسٹس امیر ہانی مسلم کے نام پیش کردیے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نگران وزیراعلی کی تقرری کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اورپارٹی کی مشاورت کے بعد طے کیے جانے والے دونام خواجہ اظہارالحسن کے حوالے کردیے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمن اور جسٹس امیر ہانی مسلم کے نام پر متفق ہے شفاف الیکشن کے لیے اسی طرح کے غیرجانبدار لوگوں کی ضرورت ہے۔عمران اسماعیل نے کہاکہ ہم نے نگران وزیراعلی کے لیے ایسی شخصیات کے نام پیش کیے ہیں جو کسی کے پریشر میں نہیں آئیں گے امید ہے کہ اپوزیشن اور حکومت بھی ہمارے غیر متنازعہ ناموں سے اتفاق کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شفاف الیکشن ہی اس ملک اور عوام کی ترقی کے ضامن ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات