وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی شجاع آباد انٹر چینج پر کام کے دوران جاں بحق

مزدوروں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ،متاثرہ خاندانوں کیلئے دس دس لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

ہفتہ 26 مئی 2018 17:56

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی شجاع آباد انٹر چینج پر کام کے دوران جاں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملتان۔سکھر موٹر وی(ایم۔5)کے شجاع آباد انٹر چینج پر کام کے دوران جاں بحق مزدوروں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں کیلئے دس دس لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو شجاع آباد میں لوگوں کے اجتماع میں اس وقت مکمل خاموشی چھا گئی جب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید علی شاہ نے سٹیج پر آکر وزیراعظم اور حاضرین کو آگاہ کیا کہ جمعہ کی شب شجاع آباد انٹر چینج پر کام کرتے ہوئے پانچ مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

جاں بحق مزدوروں اور زخمیوں کیلئے معاوضے کے اعلان بعد وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بھی معاوضہ ادار کریگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ناخوشگوار واقعہ نے ہر ایک کو سوگوار کر دیا ہے۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ غریب مزدوروں نے اس مو ٹر وے کیلئے اپنا خون بہایا اور انکی قربانیان کبھی بھی رائیگاں نہیں جائینگی۔