Live Updates

سینیٹ ٹکٹ کیلئے بولی بارے توسناتھامگرتحریک انصاف کے دورمیں پہلی بار وزارت اعلیٰ کیلئے بھی بولی دیکھ لی ہے، انجینئر امیر مقام

تحریک انصاف نے اپنے منشور،نظریاتی کارکنوں کو پست پشت ڈال دیا،اب ترجیحات کچھ اوربن گئی ہے،مشیر وزیراعظم پاکستان

ہفتہ 26 مئی 2018 17:38

سینیٹ ٹکٹ کیلئے بولی بارے توسناتھامگرتحریک انصاف کے دورمیں پہلی بار ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ سینیٹ ٹکٹ کیلئے بولی کے بارے میںتوسناتھامگرتحریک انصاف کے دوراقتدارمیںپہلی مرتبہ وزارت اعلیٰ کیلئے بھی بولی دیکھ لی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی تبدیلی بولی لگناتھاجوسینٹ سے وزارت اعلیٰ تک پہنچ گئی ہے اوریہ تبدیلی وہ لاناچاہتے تھے،تحریک انصاف نے اپنے منشوراورنظریاتی کارکنوں کو پست پشت ڈال دیاہے اوراب انکی ترجیحات کچھ اوربن گئی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات میںذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اگرتحریک انصاف کی حکومت سینٹ کی طرح نگران وزیراعلیٰ کیلئے بھی بولی کابازارگرم کرتے ہیںتووہ ہمیںکسی صورت قبول نہیںہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کونگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے سب کواعتمادمیں لیناچاہئے تھا ،نگران وزیر اعلیٰ کیلئے غیرمتنازعہ شخص کو قبول کریںگے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے سینٹ انتخابات میںاگر20ممبران کونوٹسزدیئے تواب ایک نوٹس پرویزخٹک کوبھی دیناچاہئے کہ اس نے نگران وزیراعلیٰ کی نشست پربھی بولی لگاکراسمبلی کومچھلی بازاربنادیاہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پرویزخٹک اوراس کے چہیتوںکی غلطیوںپرآنکھیںبندکرلیتے ہیںجواس کے میرٹ اورتبدیلی کاواضح ثبوت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات