اسلام آ باد،پو لیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی و سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث دو گر وہوں کے پانچ ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے چھینی گاڑی ، دوموٹر سائیکل ، مو بائل فون ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال اسلحہ 03پسٹلز معہ ایمو نیشن خنجر بر آمد، مقدما ت درج

ہفتہ 26 مئی 2018 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) اسلام آ باد تھا نہ کھنہ پو لیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی و سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث دو گر وہوں کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان کے قبضہ سے ایک چھینی گاڑی ، دوموٹر سائیکل ، مو بائل فون ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال اسلحہ 03پسٹلز معہ ایمو نیشن خنجر بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کھنہ کے علاقہ سوہان ، اقبال ٹائون پل، ضیاء مسجد اور پیر ڈائزکمپلکس ، تھا نہ کورال، مری اور راولپنڈی کے علا قوں میں گن پو ائنٹ پر وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ، ملزما ن سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ، مزید تفتیش جار ی ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الرحمان بگو ی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے سرقہ بالجبر اور ڈکیتی کی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک ایس پی رول حسام بن اقبال کو دیا جنہو ں نے ڈی ایس پی طا ہر حسین ، ایس ایچ او تھانہ کھنہ سب انسپکٹر لیاقت علی، اے ایس آئی محمد نوازمعہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے سر قہ با لجبر اور راہزنی کی وارداتو ںمیں ملوث گر وہ کے تین ملزمان کا مران عزیز عرف باندری، شرجیل اشفاق ، محمد یاسر اور نعمان عرف نو می عرف عثمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے چھینی گئی گاڑی نمبری IDL-9886مہران ، وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ 2پسٹل معہ ایمو نیشن برآ مد کر لیا، پو لیس ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران ملز م محمد علی کو گرفتار کے ملز م کے انکشاف و نشا ند ہی پر مدعی مقدمہ ملک عمران سے چھینے گیا مو بائل ، شناختی کارڈ، پر یس کارڈاور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کھنہ کے علاقہ سوہان ، اقبال ٹائون پل، ضیاء مسجد اور پیر ڈائزکمپلکس ، تھا نہ کورال، مری اور راولپنڈی کے علا قوں میں گن پو ائنٹ پر وارداتیںکر نے کا انکشاف کیا ہے ، ملزما ن سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ، مزید تفتیش جا ری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے۔

انہو ںنے کہا کہ تما م افسران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیوں کے عمل میں تیز ی لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے۔