ملتان سکھر(ایم فائیو) موٹروے پاکستان اورچین کے درمیان دوستی اورتعاون کا ایک اور مظہر اورعلاقہ میں عظیم ترتعاون اوردوستی کو حقیقت میںبدلنے کے مشترکہ وژن کا عکاس ہے

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا ملتان شجاع آباد انٹرچینج سے 35کلومیٹردورمنصوبہ میں مصروف پاکستانی اورچینی انجنئیروں سے خطاب

ہفتہ 26 مئی 2018 17:30

ملتان سکھر(ایم فائیو) موٹروے پاکستان اورچین کے درمیان دوستی اورتعاون ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ ملتان سکھر(ایم فائیو) موٹروے پاکستان اورچین کے درمیان دوستی اورتعاون کا ایک اور مظہر اورعلاقہ میں عظیم ترتعاون اوردوستی کو حقیقت میںبدلنے کے مشترکہ وژن کا عکاس ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کااظہارملتان سکھرموٹروے کے پہلے حصے کے افتتاح کے بعد ملتان شجاع آباد انٹرچینج سے 35کلومیٹردورمنصوبہ میں مصروف پاکستانی اورچینی انجنئیروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چین میں پاکستان کے سفیریاوژنگ اوراین ایچ اے کے حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ منصوبہ خطے میں عظیم تررابطوں کے چینی صدر کے وژن کاعکاس ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سپریم لیڈر محدنوازشریف بھی یہی سوچ اورعزم رکھتے ہیں، اوراسی سوچ کواب عملی جامہ پہنایاجارہاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ 2020تک کراچی کوپشاورسے موٹروے کے ذریعے ملانا پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کاوژن تھا، انشاء اللہ 2020میں پشاورسے موٹروے مکمل ہوجائیگی۔

وزیراعظم نے کہاکہ این فائیو کے پہلے مرحلے کاافتتاح ان کیلئے اعزازکی بات ہے اوروہ اس پرچین کی حکومت ، بنک آف چائنا اورچین کی سرکاری تعمیراتی کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ 2013میں پاکستان مسلم لیگ ن نے جب اقتدارسنبھالا تو ملک کو نجلی اورگیس میں کمی کے مسئلہ کاسامنا تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے 5برسوں میں قومی گرڈ میں 10400میگاواٹ کااضافہ کیا جبکہ گھریلوں اورصنعتی صارفین کی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے گیس کی فراہمی پر توجہ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے میگامنصوبوں کیلئے اقتصادی موزونیت، بین الاقوامی ماحولیاتی معیارکاقیام اورشفافیت پرتوجہ دی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیریاوجنگ نے کہا سکھرملتان موٹروے کے پہلے حصے کی تکمیل پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے پاکستانی اورچینی انجنئیروں کے کام کوسراہا۔چینی سفیرنے کہاکہ اس منصوبہ سے واضح ہواہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ حقیقت میں تبدیل ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان تعلقات اورتعاون کی سطح نئی بلندیوںپرپہنچ رہی ہے۔