پنجاب حکومت کی جانب سے طبی ماہرین کے لیے بلاسود قرضوں کا اعلان

ہفتہ 26 مئی 2018 17:27

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن نے صوبہ بھر میں نجی شعبہ میں نئے کلینکس کے قیام اور موجودہ کلینکس کے معیار میں اضافہ کے لیے 25لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صحت سہولت پیکج کے تحت گریجویٹ ڈاکٹرز ،سپیشلسٹ ڈاکٹرز بشمول ینگ ڈاکٹرز ،جنرل فزیشنز ،ڈینٹسٹ ،نرسز /لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور میڈیکل ٹیکنیشنز انفرادی یا گروپ پریکٹس کے بلاسود قرضہ کے حصول کے لیے آن لائن درخواستیں پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کو بھجوا سکتے ہیں ۔

پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ طبی شعبہ جات کے ان قرضہ جات کی 7لاکھ روپے تک کی رقم کی واپسی کی مدت 3برس مقرر کی گئی ہے جبکہ 7لاکھ روپے سے زائد کی رقم کی مدت ادائیگی 8برس مقرر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :