عالمی بنک چار منصوبوں کے زریعے آب و ہوا کی پائیدارترقی کے لئے پاکستان کو 728 ملین ڈالر فراہم کریگا

ہفتہ 26 مئی 2018 16:55

عالمی بنک چار منصوبوں کے زریعے آب و ہوا کی پائیدارترقی کے لئے پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) عالمی بنک چار منصوبوں کے زریعے آب و ہوا کی پائیدارترقی کے لئے پاکستان کو 728 ملین ڈالر فراہم کریگا، جس سے لاکھوں افراد کو فائدہ ملے گا۔ان منصوبوں سے ماحول کو تحفظ ملے گا اور شہروں میں معیار زندگی میں بہتری آئیگی۔اس کے علاوہ یہ منصوبے اقتصادی ترقی کے انجن ثابت ہونگے اورموثر ایریگیشن،روبسٹ موسمی پیشنگوئی اوربہتر ڈیزاسٹر تیاریوں کے زریعے پائیدار واٹر منیجمنٹ کو فروغ ملے گا۔

ہفتہ کو عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان الانگو مچاموتو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان منصوبوں سے رورل اور اربن علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر انفرا سٹرکچر میں سرمایہ کاریاداروں اور سسٹم کو مستحکم کرنے سے آب و ہوا سے متعلق خطرات پر قابو پایا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی آبپاشی،موسمی خدمات اورقدرتی آفات سے نمٹنے کی بہتر سلتوں سے مسفید ہونگے جبکہ اپنے ماحول کا تحفظ کرتے ہوئے پنجاب کی شہروں کو انفراسٹرکچرکی بہتری اور لوکل سروسز میں سرمایہ کاری سے بھی فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 188ملین ڈالر کے ہائیڈرو میٹ اور ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ سروسز منصوبے سے پاکستان قابل بھروسہ اور بروقت موسمی پیشنگوئی اور ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ سروسز ڈیلیور کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ 140ملین ڈالر کے سندھ بیراجز امپروومنٹ منصوبے سے گدو اور سکھر بیراجوںکی سیفٹی بہتر ہوگی اور محکمہ آبپاشی سندھ مزید مستحکم ہوگا۔سکھر بیراج کی بحالی سے 14کینالوں کو پانی کی فراہمی بہتر ہوگی اور سیلابوں میں کمی آئیگی۔