قومی اسمبلی اورسینیٹ میں فاٹا انضمام کا بل منظور ہونا تاریخی کامیابی ،پوری قوم سراہتی اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

ہفتہ 26 مئی 2018 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ قومی اسمبلی اورسینٹ میں فاٹا انضمام کا بل منظور ہونا تاریخی کامیابی ہے جس کو پوری قوم سراہتی اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ جماعت اسلامی نے فاٹا کے عوام کا اہم مسئلہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھر پور انداز میں اٹھایا تھا الحمد اللہ ہماری کاوششوں کی بدولت آج فاٹا علاقہ غیر سے اپنا بن گیا ہے ۔

جماعت اسلامی دعوت الی اللہ کے منفردتحریک ہے ہماری دعوتی سیاسی دینی تربیتی سرگرمیاں پورے سال کی طرح رمضان لمبارک میں بھی جاری رہتی ہے ۔الیکشن فنڈقائم کردیا ہے امرائے اضلاع وامیدواران اس مہم کو کامیاب بنانے میں بھر پور کردار اداکریں فنڈ کی پہلی قسط مرکز 31مئی تک بجھوانا لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفترمیں ذمہ داران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ، بشیرا حمدماندائی ،ڈاکٹرمحمدابراہیم، زاہداختر،میر محمد عاصم سنجرانی ،مولانا محمد عارف دمڑ،مولانا عبدالحمیدمنصوری،افتخاراحمدکاکڑ،حافظ صفی اللہ ،ڈاکٹر عطاء الرحمان ،عبدالولی خان شاکر نے شرکت کی اس موقع پر ذمہ داران نے انفرادی تنظیمی رپورٹ پیش کی جبکہ الیکشن فنڈ ،رمضان المبارک کی سرگرمیوں وآئندہ لائحہ عمل ایم ایم اے، والیکشن کے حوالے سے بھی مشاورت وفیصلے کیے گیے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبار ک نیکی بھلائی،جنت کے حصول دوزخ سے نجات کا مہینہ ہے عوام الناس جماعت اسلامی کے الیکشن فنڈ میں نظام مصطفیؐ کے لیے حصہ لیجے جماعت اسلامی حکومت میں نہ ہونے کے باوجودعوامی مسائل کے حل سمیت تعلیم ،روزگار ،صحت سمیت مختلف سطح پر عوامی خدمات سرانجام دے رہی ہے سیاست کوکرپشن سے پاک کرنے کی ضرورت ہے صالح دین دار لیڈروپارٹی قوموں کو منزل دیتا ہے فحاشی پھیلا کر ، کرپشن کے نئے گر سکھا کر نیا پاکستان نہیں بنایا جا سکتا جماعت اسلامی کی لڑائی جہالت ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری سیاسی اخلاقی کرپشن کے خلاف ہے ایم ایم اے کے اتحاد سے دینی ووٹرزمتحداور فرقہ ورایت ،لسانیت اور تعصب ختم کیا جاسکتاہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 70 سال آزادی کو ہونے کے باوجود ہم قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل نہیں کر سکے اور جو قوتیں ہم پر مسلط ہیں ان کی ترجیحات اور مفادات کچھ اور ہیں۔ غلام ذہنیت کے لوگوں نے پاکستان پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ جماعت اسلامی وایم ایم اے ہی عوام کو حقوق اور معیار زندگی دے گی۔ پاکستان ریاست کا تصور اسلامی تھا مگر اب صرف نام اسلامی ہے نفاذ اسلام کے حصول کی جدوجہد میں روٹیں اٹکائے جارہے ہیں۔

پاکستان کو لبرل سیکولرریاست کو طور پر متعارف کرانے والے ملک وملت کے دشمن ہیں اسلام وملت دشمنان اورپس پردہ اسلام دشمن قوتیں مذہبی جماعتوں کو منتشر کرنے میں لگی ہوئی ہیںعوام دینی جماعتوں کی آوازپر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر شرپسندوں وسیکولرقوتوں کار استہ روک لیںگے ہماری نیت اپنی حکومت نہیں بلکہ اسلام کا نفاذ قائم کرنا ہے ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ۔