بھارت کی آبی دہشتگردی ،

دریائے چناب کا پانی روک دیا بگلیہار ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا ،دریائے چناب میں 30 ہزار کیوسک پانی کم ہوگیا ‘ نجی ٹی وی

ہفتہ 26 مئی 2018 16:48

بھارت کی آبی دہشتگردی ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) بھارت نے آبی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی روک دیا،بھارت نے بگلیہار ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے دریائے چناب میں 30ہزار کیوسک پانی کم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف 20ہزار کیوسک رہ گئی۔ مئی 2017ء میں اسی عرصے کے دوران دریائے چناب میں پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک سے زیادہ تھی۔پانی کی شدید قلت کے باعث ہیڈ پنجند کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج صفر ہوگیا ہے۔ صورتحال برقرار رہی تو پنجاب اور سندھ کو پانی کی کٹوتی کا خدشہ ہے۔ بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم مشرف دور میں بنایا تھا۔