Live Updates

نگراں وزیر اعظم ایسا ہو جو شفاف الیکشن کراسکے ،ْجہانگیر ترین

ہفتہ 26 مئی 2018 16:45

نگراں وزیر اعظم ایسا ہو جو شفاف الیکشن کراسکے ،ْجہانگیر ترین
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں ہی اپنا نگراں وزیراعظم لانا چاہتی ہیں اسی لیے ڈیڈ لاک ہے، نگراں وزیراعظم ایسا شخص ہو جو الیکشن صاف و شفاف کرا سکے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا 100دن کاایجنڈا بڑی محنت سے پیش کیا گیا ہے، کسی بھی سیاسی پارٹی کی سوچ میں نہیں تھا کہ وہ ایسا ایجنڈا بنا سکتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ خورشید شاہ اسی خوف سے 100دن کے ایجنڈے کو پری پول رگنگ کہہ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن جب حکومت میں آئیں گے تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ہم نے کرنا کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ نگراں وزیراعظم ایسا شخص ہو جو الیکشن صاف وشفاف کرا سکے، مسلم لیگ (ن )اورپیپلزپارٹی دونوں ہی اپنانگراں وزیراعظم لاناچاہتی ہے اسی لیے ڈیڈ لاک ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات