پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا ، سامان ذاتی گھر منتقل

ہفتہ 26 مئی 2018 16:30

پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا ، سامان ذاتی گھر منتقل
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا اور اپنا رہائشی سامان ذاتی گھر واقع حیات آباد منتقل کر دیا ہے جبکہ پرویزخٹک نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے تمام سٹاف کو الوداعی پارٹی (افطار ڈنر ) دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے ایک ہی رات میں 120 سمریز کی فائلیں نمٹا دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا اور اپنا رہائشی سامان ذاتی گھر واقع حیات آباد منتقل کر دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 31 مئی کو باضابطہ طور پر سی ایم ہاؤس کو خیرآباد کہہ دیں گے۔