فاٹا انضمام‘کے پی کے اسمبلی کا خصوصی اجلاس کل ہوگا

فاٹا اصلاحات کی منظوری کے باعث پیپلزپارٹی کے ضیا اللہ آفریدی نے اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

ہفتہ 26 مئی 2018 16:28

فاٹا انضمام‘کے پی کے اسمبلی کا خصوصی اجلاس کل ہوگا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) فاٹا اصلاحات کی منظوری کے لیے خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس کل اتوار کو بلانے کے لیے سمری گورنر کو بھجوادی گئی،فاٹا اصلاحات کی منظوری کے باعث پیپلزپارٹی کے ضیا اللہ آفریدی نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی واپس لے لی ۔وزیراعلی کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق فاٹا اصلاحات ایک تاریخی فیصلہ ہے اور اسے دو تہائی اکثریت سے منظور کرایا جائے گا اجلاس (آج) اتوار کو سہ پہر دو بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

فاٹا اصلاحات کی منظوری کے لیے اس کے حمایتی جماعتوں نے تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، فاٹا اصلاحات کی منظوری کے باعث پیپلزپارٹی کے ضیا اللہ آفریدی نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی واپس لے لی ہے جس کے بعد اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے سمری بھجوائی گئی ہے۔یاد رہے کہ فاٹا اصلاحات کی صوبائی اسمبلی سے منظوری آئینی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ فاٹا اصلاحات قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ اور خیبرپختونخوا اسمبلی سے بھی منظور کیے جائیں گے۔