ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری پنجاب کے بہترین ڈی پی او قرار

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا

ہفتہ 26 مئی 2018 16:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) سرگودھا پولیس نے اپنی اعلیٰ کارکردگی کی روایات کو برقرار رکھا جس کی پذیرائی کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے ضلعی پولیس کمانڈر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد سہیل چوہدری کو پنجاب بھر میں بہترین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

بلا شبہ یہ سرگودھا پولیس کے لئے ایک تاریخی دن ہے جب ان کی کارکردگی کو صوبائی سطح پر سراہا گیا ہے۔سرگودھا پولیس کو اپنے کمانڈر پر فخر ہے ان کی قیادت میں سرگودھا پولیس نے بے شمار کامیابیاں حاصل کیں جس کا ثبوت عوام کا پولیس پہ بڑھتا ہوا اعتماد ہے، سرگودھا پولیس ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور معاشرے میں قیام امن کے لیے سربکف ہے۔