Live Updates

پی ٹی آئی کی ’’نیب زدہ‘‘ افسر پر نوازشیں

نیب زدہ افسر صاحبزادہ سعید بیک وقت 5 عہدوں پر تعینات خود سے عہدے نہیں رکھے،حکومت کا مجھ پر بھروسہ ہے،چیئرمین بورڈ آف گورنرز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا بیان

ہفتہ 26 مئی 2018 16:18

پی ٹی آئی کی ’’نیب زدہ‘‘ افسر پر نوازشیں
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے نیب زدہ افسر پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے، صاحبزادہ سعید کو بیک وقت 5 عہدوں پر تعینات تعینات کردیا گیا جبکہ صاحبزادہ سعید نے انوکھی منطق اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود سے عہدے نہیں رکھے،حکومت کا مجھ پر بھروسہ ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب زدہ افسر چیئرمین بورڈ آف گورنرز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس صاحبزادہ سعید بیک وقت پانچ عہدوں پر تعینات ہیں، وہ اسٹریٹجک سپورٹ یونٹ وزیراعلی ہا ئو س کے سربراہ ہے۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ سعید پختونخواہ انرجی ڈیولپمنٹ کے چیئرمین بھی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ وہ پی ٹی آئی حکومت کی مہربانی کے باعث اکنامک زون ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی بورڈ کے رکن بھی ہیں، اس کے علاوہ صاحبزادہ سعید اوور سیز پاکستانیز فانڈیشن کے بورڈ آف گورنر کے رکن بھی ہیں۔واضح رہے کہ ان پر نیب میں 75 ملین روپے سے زائد کی کرپشن کا کیس بھی چل رہا ہے۔دوسری جانب صاحبزادہ سعید نے انوکھی منطق اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود سے عہدے نہیں رکھے،حکومت کا مجھ پر بھروسہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات