علی جہانگیرصدیقی آج رات امریکا کیلئےروانہ ہوںگے

علی جہانگیرصدیقی28 مئی کوامریکا میں بطورپاکستانی سفیرچارج سنبھالیں گے،جبکہ اعزازچوہدری 29 مئی کووطن واپس آجائیں گے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 مئی 2018 16:09

علی جہانگیرصدیقی آج رات امریکا کیلئےروانہ ہوںگے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی 2018ء) : امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیرصدیقی 28مئی کو عہدے کا چارج سنبھال لیں گے، جس کے باعث علی جہانگیرصدیقی آج رات سفارتی پاسپورٹ پرامریکا کیلئے روانہ ہوجائیں گے، جبکہ اعزاز چوہدری 29 مئی کو وطن واپس آجائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیرصدیقی آج رات امریکا کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

علی جہانگیرصدیقی کو بطور امریکی سفیر تعیناتی کے بعد سفارتی قوانین کے تحت سفارتی سہولیات میسر ہوں گی۔ علی جہانگیرآج رات امریکا کیلئے نئے سفارتی پاسپورٹ پرسفر کریں گے۔ امریکا کیلئے پاکستان کے نئے سفیرعلی جہانگیرصدیقی 28 مئی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری 29 مئی کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے علی جہانگیرصدیقی کو 8مارچ 2018ء کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کیا تھا۔ علی جہانگیرصدیقی نے نیویارک سے اکنامکس میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی، وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں اور بطورچیئرمین جے ایس بینک بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔جبکہ وہ وزیراعظم شاہد خاقان کے معاون خصوصی برائے اقتصادیات بھی رہ چکے ہیں۔

علی جہانگیرصدیقی کی بطور امریکی سفیر تعیناتی پراپوزیشن نے خوب تنقید کی ۔علی جہانگیر کا خردبرد کرنے کا کیس نیب میں زیرتفتیش ہے۔ نیب نے علی جہانگیرکو 55 ارب روہے خردبرد کرنے کے الزام میں طلب کررکھا ہے۔ علی جہانگیر کو اپریل 2018ء میں اے این ایل کمپنی کے سٹاک میں خردبرد کرنے کے الزام میں نیب کے سامنے پیش بھی ہونا پڑا۔ جہاں علی نے نیب حکام کے سامنے 2 گھنٹے تک اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اور اربوں روپے خردبرد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔