لاہور کے چار مراکز میں گندم وصولی کا عمل82فیصد مکمل

ہفتہ 26 مئی 2018 15:50

لاہور کے چار مراکز میں گندم وصولی کا عمل82فیصد مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ لاہور کے چاروں گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کی تقسیم اور گندم وصولی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے چاروں گندم خریداری مراکز پر 217670بار دانہ کی تقسیم کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ199358بار دانہ کی تقسیم اب تک عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ بار دانہ کی تقسیم کا92فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ گند م کی 178735بوریاں اب تک وصول کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم وصولی کا عمل82فیصد مکمل کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی بار دانہ کی تقسیم اور گندم وصول کا عمل جاری رہے گا۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ اے سی صاحبان اور محکمہ فوڈ افسران اس عمل کی خود نگرانہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :