احتساب عدالت نے خوردبرد کرنے والے محکمہ جنرل پوسٹ آفس کے دو سابق ملازمین کو 7،7 سال قید کی سزا سنادی

ہفتہ 26 مئی 2018 15:47

احتساب عدالت نے خوردبرد کرنے والے محکمہ جنرل پوسٹ آفس کے دو سابق ملازمین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) احتساب عدالت نے بیت المال کی فوڈ سپورٹ پروگرام کے پیسوں میں خوردبرد کرنے والے محکمہ جنرل پوسٹ آفس کے دو سابق ملازمین کو 7،7 سال قید اور 24،24 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی۔ہفتے کو احتساب عدالت میں بیت المال کی فوڈ سپورٹ پروگرام کے پیسوں میں خوردبرد کرنے سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے فوڈ سپورٹ پروگرام کے پیسوں میں 42 ہزار روپے کی خردبرد کرنے کا جرم ثابت ہونے پر جنرل پوسٹ آفس کے 2 سابق ملازمین عظیم شہاب اور عظیم اعجاز کو 7،7 سال قید اور 24،24 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔۔عدالت نے سزا کے طور پر دونوں مجرموں کو 10،10 سال کے لئے کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل بھی قرار دیا۔۔واضح رہے کہ دنوں مجرموں نے بیت المال کے فوڈ سپورٹ پروگرام میں 42 ہزار کی کرپشن کی تھی۔

متعلقہ عنوان :