انتظار قتل کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 4 جون تک ملتوی

ہفتہ 26 مئی 2018 15:47

انتظار قتل کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 4 جون تک ملتوی کردی گئی۔ہفتے کو سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں تمام گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا تاہم مقدمے پر مزید کارروائی فاضل جج کے رخصت کے باعث 4 جون تک ملتوی کردی گئی۔آئندہ سماعت پر عدالت میں ملزمطارق محمود اور طارق رحیم جانب سے دائر درخواست ضمانت پر دلائل دیئے جائیں گے۔۔واضح رہے کہ انتظار قتل کیس میں 8 اے سی ایل سی اہلکار گرفتار ہیں جبکہ ایک ملزم طارق رحیم نے ضمانت لے رکھی ہے۔واقعے کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے

متعلقہ عنوان :