ن لیگ نےکبھی کسی غیرجمہوری قوت کاساتھ نہیں دیا،وزیراعظم
احتساب کا فیصلہ عوام کے پاس ہونا چاہیے،جولائی میں عوام کا جوفیصلہ ہوگا قبول ہوگا،عمران خان 5 سالوں میں 2باراسمبلی آئے،باقی سال نعرے لگائے،جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ سیاست چمکانے کیلئے ہے،صوبہ اتفاق رائے سے ہی بنے گا۔کوٹ مٹھن میں شہید بےنظیربھٹوپل کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 مئی 2018 15:38
(جاری ہے)
جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ لگا کراپنی سیاست چمکائی جارہی ہے۔
جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا فیصلہ کوئی ایک جماعت نہیں کرسکتی۔ اب الیکشن قریب آیا ہے تومخالفین کوجنوبی پنجاب صوبہ یاد آ گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نئےصوبے کے حق میں قرارداد منظورکرچکی ہے۔ فاٹا کے معاملے پرقومی اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔ہم صوبے بنانے ہیں لیکن اتفاق رائے سے ہی بنائیں گے۔عوام کسی کے نعروں میں نہ آئیں صوبے بنانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں جیسے فاٹا کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلیے شہبازشریف کے اقدامات مثالی ہیں۔ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کیلئے جو کیا وہ یہ سارے حضرات 60 سال میں مل کر نہ کرسکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف گالی اور الزام تراشی کی سیاست ہے یہ سیاست کبھی بھی عوام کی خدمت نہیں کرتی۔دوسری طرف شرافت اور خدمت کی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا فیصلہ عوام کے پاس ہونا چاہیے۔جن لوگوں نے وفاداریاں بدلنے والوں نے عوام ی خدمت نہیں کی۔ فیصلہ عوام کے پاس ہے جوبھی ہوگا قبول ہوگا۔جولائی میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔ہم نے کبھی کسی غیرجمہوری قوت کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی صرف جمہوری دورمیں ہوگی۔ ماضی میں عوام کو بے وقوف بنایا جاتا رہا۔ پاکستان میں کئی سال آمریت رہی لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔1999ء کے بعد دس سال ملک میں آمریت رہی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اقتدارمیں آئے توپورے ملک میں ترقی کا سفرشروع ہوا۔ آج پاکستان کےبہت سے مسائل حل ہوچکے ہیں۔ نوازشریف کی حکومت پہلی حکومت ہے جس نے ماضی کے منصوبے مکمل کیے۔ ہماری حکومت نے بجلی کا بحران حل کیا۔ ہم نے سسٹم میں 10ہزار 400 میگاواٹ بجلی شامل کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دریائے سندھ پرشہید بےنظیربھٹوپل کا منصوبہ پچھلی حکومت نے شروع کیا تھا۔ یہ پہلی حکومت ہے جس نے ماضی کے منصوبے مکمل کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بےنظیربھٹوپل منصوبے پر8 ارب روپے خرچ ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.