نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی میت ڈھائی گھنٹے تک طیارے میں موجود رہی ،ایمبولینس تک پہنچانے کیلئے کوئی لفٹ موجود نہیں

ہفتہ 26 مئی 2018 15:39

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سہولتوں کا فقدان پی کے 702 پی آئی اے کے ذریعے مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی میت اڑھائی گھنٹے تک موجود رہی ایمبولینس تک پہنچانے کے لیے کوئی لفٹ موجود نہیں ۔ لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت میت پہنچائی ۔

تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 کے ذریعے مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی میت ڈھائی گھنٹے تک پڑی رہی ایمبولینس تک پہنچانے کے لئے نہ ہی کوئی سٹاف اور نہ کوئی لفٹ موجود تھی اڑھائی گھنٹے کے بعد لواحقین نے موقع پر موجود لوگوں سے مدد کی اپیل کر کے میت کو ایمبولینس تک پہنچایا ۔

جب ایئرپورٹ عملہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پی آئی کا معاملہ ہے وہ آدھے گھنٹے بعد آئیں گے جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ ہم آئندہ پی آئی اے سے سفر نہیں کریں گے ۔ لواحقین کے غصہ کی حالت مین عملہ کو ویڈیو بنانے کا کہا تو عملہ نے جواباً کہا کہ یہاں روزانہ بیسیوں ویڈیو بنتی ہیں آپ بھی بنا لیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔