حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیاں موثر ثابت نہیں ہوں گی ، حسن نصراللہ

ہفتہ 26 مئی 2018 15:39

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ تنظیم کے خلاف امریکی پابندیاں بالکل بھی موثر نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطا بق اپنے ٹی وی خطاب میں حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکہ کا نئی پابندیاں عائد کرنے کا مقصد لوگوں کو حزب اللہ سے دور رکھنا ہے تاہم واشنگٹن کو اس سے آگاہ ہونا چاہئے کہ یہ پابندیاں بھی تنظیم کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گی انہوں نے خبردار کیا کہ متعدد لبنانی سرمایہ کاروں اور انٹرپرینرز جو کہ حزب اللہ کے قریبی ہیں ان پابندیوں سے متاثر ہوں گے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے منصوبے تشکیل دیں جو کہ سرمایہ کاروں کو ان پابندیوں سے محفوظ بنا سکیں ۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہ یہ گروپ معزز عسکریت پسندوں پر مشتمل ہے جو اپنے حق کے لئے لڑتے ہیں انہوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ چھ مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران گروپ کی حمائت میں ووٹ دے کر حزب اللہ کے ساتھ اپنے تعاون کا واضح اظہار کریں ۔

متعلقہ عنوان :