جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی 20اہم صنعت کاروں کے ہمراہ چین آمد متوقع،بیجنگ کا خیر مقدم

ہفتہ 26 مئی 2018 15:34

جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی 20اہم صنعت کاروں کے ہمراہ چین آمد متوقع،بیجنگ ..
بیجنگ\برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فونگ نے کہا کہ تقریباً 20اہم جرمن صنعت کار جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے ہمراہ چین کا دورہ کرے رہے ہیں،جرمن چانسلر میرکل کا دورہ چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاذ کے 40برس ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے،چین میں قیام کے دوران وہ اپنے وفد کے ہمراہ چینی اصلاحات اور کھلے پن کے لحاظ سے مثالی شہر شن زن کا دورہ بھی کریں گی،اس دورے سے چین کی اصلاحات کیلئے جرمنی کی حمایت اور شمولیت کیلئے مثبت رویے کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ترجمان چینی وزات تجارت گاؤفونگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین اور جرمنی کے درمیان ڈیجٹل،نئی توانائی کی گاڑیوں اور مصنوعی ذہن کی ٹیکنالوجی سمیت نئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کوفروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :