مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے چار مسافرگرفتار ،جیل منتقل

ہفتہ 26 مئی 2018 15:15

مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے چار مسافرگرفتار ،جیل منتقل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) لاہور ائیر پورٹ پر مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے چار مسافروں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ۔ بتایاگیا ہے کہ دوحہ سے بیدخل انور شفیق نے 2014ء میں جعلی دستاویزات پر ملائیشیاء کا سفر کیا اور گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ کا رہائشی عمران غیر قانونی طریقے سے سائوتھ افریقہ گیا جہاں اسے باڈر پولیس نے گرفتار کیا ۔ منڈی بہائو الدین کے عبد الحمید کوبحرین سے بے دخل کیا گیا جبکہ بلیک لسٹ میں شامل نارروال کے رہائشی صادق کو دمام سے ڈی پورٹ کیا گیا ۔ چاروں مسافر الگ الگ پروازوں سے واپس پہنچے جنہیں امیگریشن حکام نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد جیل منتقل کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :