فیصل آباد میں ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر شہریوں سے دھوکہ

سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کرلی گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مئی 2018 15:00

فیصل آباد میں ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر شہریوں سے دھوکہ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مئی 2018ء) : فیصل آباد میں ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر شہریوں کو بے وقوف بنانے کا کمپنیوں کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی سے سرمایہ کاری کےنام پر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کی جانے لگیں۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں جعل ساز کمپنیوں کے نمائندے سرگرم ہو گئے ہیں،شہری کو ایک لاکھ 32 ہزار سرمایہ کاری کرنے پر ایک انٹرنیٹ اکاؤنٹ دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ دنیائے انٹرنیٹ پر ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کے ایک یونٹ یا یوں کہہ لیں کہ ایک سکے کی قیمت 14 ہزار 450 ڈالرز( 15 لاکھ 26 ہزار281 روپے )ہے۔یعنی ایک بٹ کوائن سے 30 تولے سے زائد سونا خریدا جاسکتا ہے۔اس سے قبل گذشتہ ماہ بٹ کوائن کی قیمت 9 ہزار 656 ڈالر بھی تھی ۔

(جاری ہے)

کرنسی میں یہ نمایاں اضافہ اس وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ سال اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا تھا اور دوسری کرنسی کو بٹ کوائن کیش کا نام دیا گیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ہیج فنڈ کے لیجنڈ مائیک نووگراٹز کا کہنا ہے کہ 2018ء کے آخر تک ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 40 ہزار ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بٹ کوائن کی قیمت آئندہ 13 ماہ میں قریباً چار مرتبہ سے زائد ضرب ہو سکتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت گذشتہ سال مئی میں صرف 443 ڈالرز تھی اور ایک سال میں اتنا اضافہ حیران کن ہے۔

یہ بٹ کوائن کے لیے ایک سنگ میل ہے کیونکہ اسے ڈیجیٹل گولڈ بھی قرار دیا جاتا ہے۔کسی حقیقی کرنسی کے مقابلے میں بٹ کوائنز ہر طرح کے ضابطوں یا حکومتی کنٹرول سے آزاد ہے اور اس کا استعمال بہت آسان ہے۔اس وقت اسے متعدد ممالک جیسے کینیڈا، چین اور امریکا وغیرہ میں استعمال کیا جارہا ہے تاہم دنیا میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا ہر شخص اس کرنسی کو خرید سکتا ہے۔

اس کرنسی کی لین دین کے لیے صارف کا لازمی طور پر بٹ کوائن والٹ اکاؤنٹ ہونا چاہئیے جسے بٹ کوائن والٹ اپلیکشن ڈاؤن لوڈ کرکے بنایا جاسکتا ہے۔ والٹ اکاؤنٹس کو پے پال، کریڈٹ کارڈز یا بینک اکانٹس وغیرہ کے ذریعے بٹ کوائنز خریدنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مائیکروسافٹ سمیت انٹرنیٹ پر کام کرنے والی سینکڑوں کمپنیاں بٹ کوائنز کو قبول کرتی ہیں، جن میں سوشل گیمنگ سائٹس جیسے زینگا، بلاگ ہوسٹنگ ویب سائٹس جیسے ورڈ پریس اور آن لائن اسٹورز جیسے ریڈیٹ اور اوور اسٹاک ڈاٹ کام وغیرہ قابل ذکر ہیں۔اس وقت دنیا بھر میں لاکھوں بٹ کوائن گردش کررہے ہیں۔