اب کسی کی نہیں پاکستان کی ترقی کی باری آنی چاہیے،حمزہ شہباز
2ہزاردنوں میں کچھ نہ کرنیوالے100دنوں میں جادودکھانے کے دعویدارہیں،عمران خان خیبر پختوانخواہ کی عوام سے معافی مانگیں شاید انہیں رحم آجائے،(ن)کے دور میں ہی پاکستان ایشین ٹائیگربنےگا،میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 مئی 2018 14:55
(جاری ہے)
اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورآئندہ عام انتخابات سمیت پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میاں عثمان نے آگاہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایات کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی عوام کو ریلیف دینے اور گراں فروشی کی روک تھام کیلئے موثر اور بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پارٹی سے دیرینہ وابستگی رکھنے اور قربانیاں دینے والے لوگ پارٹی کا اثاثہ ہیں اور انہیں ہر سطح پر عزت دی جائے گی ۔مسلم لیگ (ن)بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے سیاسی مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے رکاوٹوں کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور عالمی ادارے بھی حکومتی کاوشوں کے معترف ہیں۔موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت ترقی کی شرح تین فیصد سے بھی کم تھی جبکہ آج یہ چھ فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے ۔ حمزہ شہباز شریف نے میاں عثمان کی پارٹی کیلئے خدمات اور بطور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کارکردگی کو بھرپور سراہا ۔علاوہ ازیں حمزہ شہباز شریف سے(ن) لیگ سوئٹرز لینڈ کے صدر امجد چوہدری، ندیم عباس ربھیرا، نجمہ افضل خان، یاسر گجر، ذوالفقار بھٹی، احمد بٹ سمیت دیگر نے بھی ملاقات کی ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ 2000دنوں میں کچھ نہ کر سکنے والے اب 100دنوں میں جادو دکھانے کے دعویدار ہیں ۔ مسلم لیگ(ن) نے عوام کی خدمت کی ہے اور انشا اللہ آئندہ وزیر اعظم بھی ہماری جماعت سے ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ جمہوریت ہے ، دوسری حکومت اپنی میعاد پوری کر رہی ہے اور پر امن انتقال اقتدار ہو رہا ہے اور اسی سے ادارے مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنچھی کبھی اس درخت اور کبھی اْس درخت پر بیٹھتے ہیں لیکن اب عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ ان کا احتساب کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کبھی گیارہ نکات اور کبھی سو روز کا ایجنڈ ا دیتے ہیں لیکن خیبر پختوانخواہ کے ہسپتالوں میں سٹریچر تک نہیں ہیں ۔ انکے ارد گرد قبضہ گروپ اور قرضے معاف کرانے والے لوگ جمع ہیں ۔ میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور خیبر پختواہ کی عوام سے معافی مانگیں شاہد صوبے کے لوگ انہیں معاف کر دیں اور انہیں رحم آ جائے ۔ جولائی 2018ء میں میدان لگنے والا ہے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب اپنی اپنی باری کی بات کر رہے ہیں لیکن اب پاکستان کی ترقی کی باری آنی چاہیے اور بروقت انتخابات کے انعقاد سے ہی قائد اعظم کے خوشحال پاکستان کی تعبیر ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.