Live Updates

نواز شریف میں حوصلہ نہیں رہا ،شہباز شریف کی گیم اب بھی باقی ہے یا نہیں

عمران خان نے پنجاب میں ڈیرے جما لیے ۔ معروف صحافی نے ن لیگیوں کو بُری خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مئی 2018 14:13

نواز شریف میں حوصلہ نہیں رہا ،شہباز شریف کی گیم اب بھی باقی ہے یا نہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے اور ان کی موجودہ پالیسی کے بعد شریف خاندان مکمل طور پر ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ ابھی شہباز شریف کی گیم باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف اپنی گیم کھیلنا چاہیں تو وہ کھیل سکتے ہیں۔ اس وقت پنجاب میں بہت بڑا خلا ہے۔

عمران خان نے ابھی پورا پنجاب کور نہیں کیا، عمران خان نے جنوبی پنجاب تو کور کر لیا ہے لیکن ابھی سینٹرل اور نارتھ پنجاب باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساری گیم مسلم لیگ ن کی ہی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی تو پنجاب سے فارغ ہو چکی ہے۔ کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اگر مسلم لیگ پنجاب میں صحیح طریقے سے اپنی سیاست کرے تو ابھی بھی جیت ان کی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کو اپنے بھائی کے بیانیے کےخلاف کھڑا ہونا پڑے گا کیونکہ فوجیوں سے لڑ کر آپ الیکشن میں تو نہیں جا سکتے۔ شہباز شریف کو اپنی سیاست سیدھی کرنی پڑے گی ، اگر انہوں نے اپنی سیاست سیدھی رکھی تو عین ممکن ہے کہ یہ لوگ پنجاب میں اپنی حکومت بھی بنا لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس صورتحال میں بھی شہباز شریف نہیں کھڑے ہونا چاہتے تو کیا کہا جا سکتا ہے۔

نواز شریف کو اچھی طرح علم ہے کہ ان کو ان بیانات کا کوئی فائدہ نہیں ہے تو پھر بھی انہوں نے یہ بیانات کیوں دئے ہیں۔ شہباز شریف میں حوصلہ نہیں ہے اور نواز شریف کی سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا کرنا چاہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ متنازعہ بیانات پر ان کے پارٹی کے کئی رہنما انہیں خیر باد کہہ چکے ہیں، اس پر سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ اگر اب بھی شہباز شریف نے اپنی بھائی کو نہ سمجھایا یا ان کے بیانیے کی مخالفت نہ کی تو ہو سکتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ پنجاب سے بھی ہار جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات