پرویز خٹک اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہو گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 13:31

پرویز خٹک اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے،خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے نام پراتفاق ہوگیا،خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔منظورآفریدی پی ٹی آئی کے سینٹر ایوب آفریدی کے بھائی ہیں،نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان (آج)اتوارباضابطہ پریس کانفرنس کے ذریعے کیاجائے گا۔