وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی اہلیہ کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مئی 2018 13:19

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی اہلیہ کو جہاز میں سوار ہونے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مئی 2018ء) : وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی اہلیہ کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی اہلیہ باچا خان ائیر پورٹ پر نجی پرواز کے ذریعے پشاور سے امریکہ جانے کے لیے جہاز میں سوار ہونے لگیں تو انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ ( National Identity Card for Overseas Pakistanis (NICOP) ) کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے جہاز میں سوار ہونے سے روکا گیا۔