وزیر ا عظم کل جنوبی پنجاب کے شہروں شجاع آباد اورراجن پور کا دورہ کر رہے ہیں ، شاہد خاقان عبا سی دو بڑے منصوبوں کا افتتاح کرینگے
ہفتہ 26 مئی 2018 13:06
(جاری ہے)
سکھر ملتان موٹروے کراچی ، لاہور موٹر وے منصوبے کا حصہ ہے جو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تعمیر کی جا رہی ہے ۔ اس منصوبے پر 2016ء میں کام کا آغاز کیا گیا تھا جو 2019ء میں مکمل ہوگا۔
یہ چھ رویہ سڑک ہے جو گھوٹکی ، رحیم یار خان ، صادق آباد اور بہاولپور سمیت محتلف بڑے شہروں سے گزرے گی۔ یہ سڑک صوبہ سندھ کو صوبہ پنجاب سے ملانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ اس منصوبہ میں پلوں ، انٹر چینجز اور انڈر پاسیز سمیت سروس ایریاز کے علاوہ دیگر سہولیات بھی شامل ہیں ، اس منصوبے کا اہم مقصد یہ ہے کہ مسافروں اور سامان کی ترسیل کیلئے تیز ترین سفری سہولت فراہم کی جا سکے ، جس کی تکمیل سے ملک کے کئی بڑے معاشی اور صنعتی مراکز کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔ موٹر وے کا یہ منصوبہ نا صرف ماحولیات کی ترقی میں مدد دے گا بلکہ اس سے ٹرانسپورٹ کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی بھی ہوگی جو قومی معیشت کیلئے کئی طرح کے فوائد کی حامل ہے ۔منصوبہ کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں بہتری سے تیل کی بچت ہوگی جبکہ اس سے ملک کے بڑے شہروں کے درمیان فاصلوں کو بھی کم کرنے میں مدد کے علاوہ ٹریفک حادثات کے باعث ہونے والے نقصانات کو بھی کم کیا جاسکے گا۔ بیان کے مطابق دریائے سندھ سے تعمیر کیا جانے والے بے نظیر بھٹو شہید پل کا منصوبہ جی ٹی روڈ پر واقع ظاہر پیر (این 5) اور انڈس ہائی وے (این55) پر واقع مٹھن کوٹ کو ملانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس پل کی تعمیر سے ملک کے کئی شہروں کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے کراچی اور کشمور سمیت رحیم یار خان ، بہاولپور ، ملتان ، فیصل آباد اور لاہور کے درمیان فاصلہ کو بھی کم کیا جا سکے گا۔ یہ منصوبہ علاقے کی عوام کا قدیمی مطالبہ تھا جس کی تکمیل سے دریائے سندھ کے دونوں جانب واقع علاقوں اور شہروں کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔ یہ پل 1.2کلو میٹر طویل ہے جبکہ اس کی چوڑائی 12.2میٹر ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.