میگھا چکرابورٹی کا شاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کرنے کی خواہش کا اظہار

ہفتہ 26 مئی 2018 13:02

میگھا چکرابورٹی کا شاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کرنے کی خواہش ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ میگھا چکرابورتی نے شاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میکگا چکرابورٹی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہوں اور میں نے بچپن سے اب تک ان کی ساری فلمیں دیکھی ہیں ان کی ساری فلموں میں سے مجھے ان کی فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ بہت پسند ہے اور میری خواہش ہے میں ان کے ساتھ کسی فلم میںبطور ہیروئن کام کروں۔