امریکا ،شمالی کوریا ملاقات ایک بار پھر طے،12جون کو سنگاپور میں ہونے کا امکان

اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ملاقات 12 جون کے بعد بھی ہوسکتی ہے،امریکی صدر کا ایک اوریوٹرن

ہفتہ 26 مئی 2018 12:19

امریکا ،شمالی کوریا ملاقات ایک بار پھر طے،12جون کو سنگاپور میں ہونے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر یو ٹرن لے لیا اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے ملاقات پر ایک بار پھر آمادگی کا اظہار کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیکہا کہ شمالی کوریا کے حکام سے بات چیت تعمیری اور مثبت رہی،بات چیت میں کم جونگ ان سے ملاقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کم جونگ ان سے طے شدہ 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات ہوسکتی ہے اوراگر ضرورت محسوس ہوئی تو ملاقات 12 جون کے بعد بھی ہوسکتی ہے۔یاد رہے ایک روز پہلے ہی ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ دھمکی بھی دی تھی کہ کسی بھی احمقانہ ردعمل کے لیے امریکی فوج تیار ہے ۔شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ سربراہ ملاقات کی غیرمتوقع منسوخی افسوسناک ہے ، اس کے باوجودامریکاسے مسائل کاحل چاہتے ہیں۔دوسری جانب سابق بیورو ڈائریکٹر سی آئی اے بروس کلنگر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے شمالی کوریا سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ہیں ، خط میں دھمکی بھی ہے اور ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی گئی ہے۔