Live Updates

خیبرپختونخواہ کے لیے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مئی 2018 11:48

خیبرپختونخواہ کے لیے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مئی 2018ء) : خیبرپختونخواہ کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے نام پر اتفاق ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔ اتفاق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے مابین ہوا۔ منظور آفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی اور جاوید آفریدی کے چچا ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخواہ اسمبلی مولانا لطف الرحمان کے مابین منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے منظور آفریدی کے نام کی منظوری دے دی۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بھی نگران وزیراعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ منظور آفریدی کی نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے لیے نامزدگی کا باقاعدہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات