Live Updates

گرمی سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیراپنائیں، طبی ماہرین

ہفتہ 26 مئی 2018 10:50

گرمی سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیراپنائیں، طبی ماہرین
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے مہینے میں گرمی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اپنانے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرضروری نقل وحرکت سے گریز کیاجائے، پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے، لہذا دھوپ سے بچنے، باہر نکلتے وقت سر پر ٹوپی یا گیلا کپڑا رکھنے، افطار اور سحری کے درمیان بارہ سے پندرہ گلاس پانی ، مشروبات یا پھلوں کا جوس پینے ،نمک کا استعمال کم کرنے تاکہ پیاس کی تلب نہ ہو، گرمی کے باعث ہلکے اور نرم کپڑے پہننے، بازاری خوراک اورمشروبات سے اجتناب کرنے، پانی اوبال کر پینے اوربچوں اور بزرگوں کو خصوصی طور پر گرمی میں احتیاط برتے کیونکہ انکی قوت مدافعت کم ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ ان دنوں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہوتا ہے جس کے علامات میں بے چینی، کمزوری، غنودگی، بلڈپریشر کم ہونا، چکرآنا، قے آنا، چڑچڑاپن، پٹھوں میں درد وغیرہ شامل ہیں ، ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات