آئندہ مالی سال 2018-19ء کے دوران آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں آبی وسائل سے بجلی پیدا کرنے کئی چھوٹے منصوبوں کیلئے 2.534 ارب روپے مختص

ہفتہ 26 مئی 2018 10:40

آئندہ مالی سال 2018-19ء کے دوران آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں آبی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19ء کے دوران آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں آبی وسائل سے بجلی پیدا کرنے کئی چھوٹے منصوبوں کیلئے 2.534 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں کی تکمیل سے انرجی مکس پالیسی کے تحت آبی وسائل سے بجلی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وزرارت توانائی کے حکام نے کہا ہے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آبی وسائل سے بجلی پیدا کرنے کی بہت زیادہ استعداد موجود ہے جس سے استفادہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ جس میں تین نئے اور 6 پہلے سے جاری منصوبے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :