حیدرآباد میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 26 مئی 2018 09:40

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) حیدرآباد میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہو ا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، لائن کے قریب معمولی گڑھے پڑ گئے ہیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی صبح تقریباً 5بجے حیدرآباد میں سحرش نگر کے قریب مین ریلوے لائن پر یکے بعد دیگر ے دو بم دھماکہ کی آواز سنائی دی دھماکوں کی گونج سن کر علاقہ کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد حسین آباد اورقاسم آباد پولیس دریائے سندھ پر قائم کوٹری پل سے 500گز دور سحرش نگر کے مقام پر پہنچی جہاں مین ریلوے لائن پر دھماکہ ہو ئے واقعہ کی اطلاع پر رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوع پر پہنچ گیا تاہم دھماکوں سے کوئی جانی و بڑا نقصان نہیں ہوا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم دیسی ساختہ اور ہلکے تھے جن سے صرف اپ اور ڈاؤن ٹریک کے ساتھ زمین میں معمولی گڑھا پڑا جس کو پر کردیا گیا اور فرید ایکسپریس سمیت مال گاڑیوں کو حیدرآباد اور کوٹری ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا تھاانہیں جانے دیا گیا اور ساڑھی6بجے ٹریک مکمل طور پر بحال کردیا گیا واضح رہے کہ پانچ روز قبل پیر کی رات کو بھی ایک دیسی ساختہ بم نصب ہوا ملا تھا بروقت اطلاع مل جانے کے بعد بم کو دھماکہ سے قبل ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا تھااور سحرش نگر سے ایک مشکوک شخص عبدالقیوم ناریجو کو گرفتار کیا گیا تھا جس کا تعلق ایک علحدگی پسند تنظیم قوم پرست تنظیم سے ہے مذکورہ واقعہ کے بعد ریلوے ٹریک کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔