سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کے تہلکہ خیز دعووں کے بعد آرمی چیف کا بڑا فیصلہ
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل اسد درانی کو پیر کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے: آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ
محمد علی ہفتہ 26 مئی 2018 02:12
(جاری ہے)
اسی باعث اسد درانی کو بھی جواب طلبی کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج نے شدید ردعمل دیا۔ اسد درانی کی جانب سے ان کی کتاب میں کیے جانے والے کئی تہلکہ خیز انکشافات کو حقائق کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ ان حقائق کے منافی دعوے کرنے پر جنرل ریٹائرڈ اسد درانی پر ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کر دیا گیا۔ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کرتے ہوئے اسد درانی کو فوری جی ایچ کیو طلب کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جی ایچ کیو میں ان سے ان کی حالیہ کتاب میں کیے جانے والے دعووں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جبکہ ممکنہ طور پر ان کیخلاف کاروائی بھی عمل میں آ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی نے بھارتی خفیہ ادارے را کے سابق چیف کیساتھ مشترکہ طور پر لکھی گئی کتاب میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے معاہدے کے تحت اسامہ بن لادن کو پکڑوایا۔ جبکہ پاکستان جلد کلبھوشن یادیو کو بھی چھوڑ دے گا۔ اس کے علاوہ بھی اس درانی کی جانب سے کئی تہلکہ خیز دعوے کیے گئے ہیں۔ ان دعووں پر فوجی قیادت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ فوج کے ضابطہ اخلاق کے تحت کسی بھی سابق فوجی افسر کو خلاف ورزی پر فوری طلب کرکے جواب طلبی کی جا سکتی ہے۔ اسی لیے جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کو بھی فوری جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے۔Lt Gen Asad Durrani, Retired being called in GHQ on 28th May 18. Will be asked to explain his position on views attributed to him in book ‘Spy Chronicles’. Attribution taken as violation of Military Code of Conduct applicable on all serving and retired military personnel.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 25, 2018
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.