پہلی مرتبہ مدینہ منورہ میں پاکستان کے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مئی 2018 23:42

پہلی مرتبہ مدینہ منورہ میں پاکستان کے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا
مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) پہلی مرتبہ مدینہ منورہ میں پاکستان کے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کا دہائیوں پرانا مطالبہ بالآخر پورا کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے دیگر شہروں میں پاکستان کے پاسپورٹ آفس کھولے جا چکے ہیں۔ تاہم مسلمانوں کیلئے دوسرا مقدس ترین شہر مدینہ ، یہاں آج تک پاکستان کا پاسپورٹ آفس قائم نہیں کیا۔

پاسپورٹ آفس نہ ہونے کے باعث مدینہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب پہلی مرتبہ مدینہ منورہ میں پاکستان کے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ اہل مدینہ منورہ کا دیرینہ خواب پورا کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ⁧‫پاکستان ہاؤس میدنہ‬⁩ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا۔ احسن اقبال زخمی حالت میں ہونے کے باوجود مدینہ میں پاکستان کے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچ گئے۔ افتتاح کے موقع پر ⁧‫سعودی عرب‬⁩ میں تعینات پاکستانی سفیر ہاشم بن صدیق بھی موجود تھے۔ جبکہ اس موقع پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مدینہ میں مقیم پاکستانیوں نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔