سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کا شدید ردعمل

جنرل ریٹائرڈ اسد درانی پر ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں جی ایچ کیو طلب کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مئی 2018 23:00

سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کا شدید ردعمل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی جانب سے اپنی تازہ ترین کتاب میں کیے جانے والے تہلکہ خیز انکشاف پر اب پاک فوج نے بھی ردعمل دے دیا ہے۔ عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج نے شدید ردعمل دیا ہے۔

اسد درانی کی جانب سے ان کی کتاب میں کیے جانے والے کئی تہلکہ خیز انکشافات کو حقائق کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ ان حقائق کے منافی دعوے کرنے پر جنرل ریٹائرڈ اسد درانی پر ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کرتے ہوئے اسد درانی کو فوری جی ایچ کیو طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جی ایچ کیو میں ان سے ان کی حالیہ کتاب میں کیے جانے والے دعووں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جبکہ ممکنہ طور پر ان کیخلاف کاروائی بھی عمل میں آ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی نے بھارتی خفیہ ادارے را کے سابق چیف کیساتھ مشترکہ طور پر لکھی گئی کتاب میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے معاہدے کے تحت اسامہ بن لادن کو پکڑوایا۔

جبکہ پاکستان جلد کلبھوشن یادیو کو بھی چھوڑ دے گا۔ اس کے علاوہ بھی اس درانی کی جانب سے کئی تہلکہ خیز دعوے کیے گئے ہیں۔ ان دعووں پر فوجی قیادت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ فوج کے ضابطہ اخلاق کے تحت کسی بھی سابق فوجی افسر کو خلاف ورزی پر فوری طلب کرکے جواب طلبی کی جا سکتی ہے۔ اسی لیے جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کو بھی فوری جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے۔