بلوچستان عوامی پارٹی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی، وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی

جمعہ 25 مئی 2018 23:28

بلوچستان عوامی پارٹی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات ..
کوئٹہ۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس و قابل عمل اقدامات اٹھائے گی پارٹی میں خدمات سرانجام دینے والے کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیں گے روایتی سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو نظر انداز کرکے یہاں کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ،ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز خان بگٹی ،جنرل سیکریٹری منظور احمد کاکڑ ،آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری میر محمد اسماعیل لہڑی، سید حسین احمد ہاشمی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری شبیر احمد دیگر رہنماوں شاہ زمان غلزئی علاوالدین کاکڑ جاوید احمد خان دوست محمد ریکی نے خروٹ آباد میں سردار فقیر محمد بادیزئی کی ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ شمولیت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بی اے پی کے رہنماوں نے کہا کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے مساوی ترقی کے مواقعوں کی فراہمی اور قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے بلوچستان پر خصوصی توجہ دینے اور غیر معمولی ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی ضرورت ہے تاہم بد قسمتی سے بلوچستان روایتی سیاسی جماعتوں کی ترجیح نہیں رہا ۔

متعلقہ عنوان :