بلوچستان سمیت دیگر صوبائی اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد 31مئی کو تحلیل ہوجائیںگی اب استعفیٰ دینے کا کوئی جواز نہیں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 30مئی کو کوئٹہ ائیر پورٹ کے توسیع شدہ منصوبے کا افتتاح کرینگے ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 25 مئی 2018 23:28

بلوچستان سمیت دیگر صوبائی اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد 31مئی کو ..
کوئٹہ۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ بلوچستان صوبائی اسمبلی سمیت دیگر چاروں صوبوں کی اسمبلیاں اور قومی اسمبلی31مئی کو اپنی مدت پوری کررہی ہیں اس لئے اب استعفیٰ دینے کا سوال ہی پید انہیں ہوتا ،بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28تا30مئی تک طلب کیا ہے جس میں اہم قانون سازی کی جائے گی ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 30مئی کو کوئٹہ آرہے ہیں اورو ہ توسیع شدہ کوئٹہ ائیر پورٹ کا باقاعدہ افتتاح کریںگے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کی شب صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی اور مجلس وحدت المسلمین سید محمد رضا کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جب پوچھا گیا کہ کیا آپ اپنے عہدے سے استعفادے رہے ہیں تو انہوں نے کہاکہ بلوچستان صوبائی اسمبلی سمیت دیگر صوبوں صوبائی اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد 31مئی کو تحلیل ہوجائیںگی اب استعفیٰ دینے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ اب ہم اپنی مدت پوری کررہے ہیں اور خوشگوار اور اچھا ماحول چھوڑ کے جارہے ہیں ،عوام آنیوالے انتخابات میں اچھے لوگوں کو منتخب کرے گی ،بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28تا 30تاریخ کوطلب کیا گیا ہے جس میں اہم قانون سازی کی جائے گی ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 30مئی کو کوئٹہ آرہے ہیں اور وہ توسیع شدہ کوئٹہ ائیر پورٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ،میں وزیراعظم شاہد خاقاعباسی کا خود استقبال کرونگا۔