سپاٹ فکسنگ کیس، سلمان نصیر نے ناصر جمشید کیخلاف گواہی دیدی

جمعہ 25 مئی 2018 23:28

سپاٹ فکسنگ کیس، سلمان نصیر نے ناصر جمشید کیخلاف گواہی دیدی
لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں ناصر جمشید کیخلاف سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت ہوئی، پی سی بی کی جانب سے وکیل سلمان نصیر بطور گواہ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے گواہان پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، سلمان نصیر کی گواہی سے ناصر جمشید کیخلاف کیس مضبوط ہو گیا ہے، اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم اگلی سماعت پر ہمارے اگلے گواہ کے طور پر پیش ہوں گے۔ ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا کہ پی سی بی کے خلاف ناصر جمشید کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، کرکٹ بورڈ اوپنر پر تاحیات پابندی لگوانا چاہتا ہے۔