لارڈز ٹیسٹ، پاکستان فتح کی پوزیشن میں آگیا

اظہر،بابر،اسد شفیق اور شاداب خان کی نصف سنچریاں

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مئی 2018 22:40

لارڈز ٹیسٹ، پاکستان فتح کی پوزیشن میں آگیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی 2018ئ) لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 8وکٹوں پر 350رنز سکور کرلیے ۔پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔کھیل کے پہلے سیشن میں پاکستان کو دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔پاکستان کی دوسری وکٹ حارث سہیل کی صورت میں گری، وہ 39 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے۔

گرین کیپس کو تیسرا نقصان 119 رنز کے مجموعے پر ہوا جب اظہر علی 50 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہو گئے۔کھانے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔مہمان ٹیم کو چوتھا نقصان اسد شفیق کی صورت میں ہوا جو 100 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 9 رن بنا کر انتہائی غیر ذمہ درانہ شاٹ کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔

68کے انفرادی سکور ک بابر اعظم سٹوکس کی ایک گیند کلائی پر لگنے سے زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے، شادا ب خان اور فہیم اشرف نے ایک بار پر72رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد فہیم اشرف37رنز بنا کر اینڈرسن کی دوسری وکٹ بنے،شاداب خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ52رنز بنا کر سٹوکس کا شکار بن گئے۔حسن علی بغیر کوئی رن بنائے اینڈرسن کی تیسری وکٹ بنے۔

اس سے قبل لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو کچھ اچھا ثابت نہ ہوا۔اننگز کے چوتھے ہی اوور میں محمد عباس نے 4 رنز بنانے والے مارک اسٹون مین کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کا پہلی کامیابی دلائی۔اس کے بعد ایلسٹر کک کا ساتھ دینے کپتان روٹ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو 33 تک پہنچا دیا تاہم اس موقع پر سرفراز احمد نے حسن علی کو باﺅلنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے روٹ کی اہم وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو تیسری کامیابی کے لیے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور 43 مجموعی اسکور حسن نے ڈیوڈ ملان کو چلتا کر کے انگلش بیٹنگ لائن کی صفیں الٹ دیں۔43رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ایلسٹر کک کا ساتھ دینے بیئراسٹو آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔اس جوڑی نے 57 رنز کی شراکت قائم کی اور کھانے کے وقفے کے بعد ٹیم کی سنچری مکمل کرائی ہی تھی کہ فہیم اشرف نے بیئراسٹو کی وکٹیں بکھیر کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اس کے بعد کک کا ساتھ دینے بین سٹوکس آئے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت قائم کر کے ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی لیکن 149 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر کو بولڈ کر دیا جنہوں نے آﺅٹ ہونے سے قبل 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اس موقع پر محمد عباس اور حسن علی نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور مزید 35 رنز کے اضافے سے پوری انگلش ٹیم کی بساط لپیٹ دی۔بین اسٹوکس 38، جو بٹلر 14، ڈومینک بیس 5، مارک وڈ 7 اور سٹورٹ براڈ بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عباس اور حسن نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔